تزکیۂ نفس: انتہاپسندی کے خلاف مؤثر دفاعی خط

تزکیۂ نفس: انتہاپسندی کے خلاف مؤثر دفاعی خط

  • 20 فروری 2026
تزکیۂ نفس: انتہاپسندی کے خلاف مؤثر دفاعی خط

      قرآنِ کریم کی روشنی میں نفس سے مراد انسان کا باطن، روح اور اس کی حقیقی ذات ہے۔ نفس کی پاکیزگی کو تزکیۂ نفس کہا جاتا ہے۔ تزکیۂ نفس وہ روحانی عمل ہے جس کے ذریعے انسان اپنے باطن کو گناہوں اور برائیوں سے پاک کرتا ہے۔ یہی عمل انسان کو اللہ تعالیٰ کے قرب کا مستحق بناتا ہے اور دنیا و آخرت کی فلاح و کامیابی کا ذریعہ بنتا ہے۔

تزکیۂ نفس کے لغوی معنی ہیں نفس کو پاک کرنا، یعنی اس میں موجود شر، برے رجحانات اور گناہوں کی آلائشوں کو دور کر کے اسے پاکیزہ بنانا۔ یہ ایک مسلسل جدوجہد ہے جس کے ذریعے انسان اپنے اخلاق کو سنوارتا اور اپنے ایمان کو مضبوط کرتا ہے۔

تزکیۂ نفس کی اہمیت

قرآنِ مجید میں تزکیۂ نفس کو غیر معمولی اہمیت حاصل ہے، کیونکہ یہی روحانی طہارت، دل کی صفائی، ایمان کی پختگی اور اللہ تعالیٰ کے قرب کا بہترین ذریعہ ہے۔ ارشادِ باری تعالیٰ ہے کہ (کَمَا أرْسَلْنَا فِیْکُمْ رَسُوْلًا مِّنْکُمْ یَتْلُوْا عَلَیْکُمْ آياتنا وَیُزَکِّیْکُمْ وَیُعَلِّمُکُمُ الْکِتٰبَ وَالْحِکْمَة وَیُعَلِّمُکُمْ مَّا لَمْ تَکُوْنُوْا تَعْلَمُوْنَ : اسی طرح ہم نے تمہارے اندر تمہیں میں سے (اپنا) رسول (ﷺ) بھیجا جو تم پر ہماری آیتیں تلاوت فرماتا ہے اور تمہیں (نفسًا و قلبًا) پاک صاف کرتا ہے اور تمہیں کتاب کی تعلیم دیتا ہے اور حکمت و دانائی سکھاتا ہے اور تمہیں وہ (اسرارِ معرفت وحقیقت) سکھاتا ہے جو تم نہ جانتے تھے)

اور اللہ عزوجل نے تزکیہ کی اہمیت و فضیلت کو بیان فرمایا ہے، ارشاد باری ہے:

(قدْ اَفْلَحَ مَنْ تَزَکّٰی: بیشک اس نے فلاح پائی جس نے اپنے آپ کو پاک کر لیا(یعنی اپنا تزکیہ کرلیا)، اور یہی تزکیۂ نفس کا بنیادی مقصد ہے۔

تزکیۂ نفس: انتہاپسندی کے خلاف آپ کا سب سے مضبوط دفاع

تزکیۂ نفس صرف ایک نظری تصور نہیں، بلکہ یہ انتہاپسندی کے خلاف سب سے اہم اور مؤثر دفاعی خط ہے۔

تزکیۂ نفس خیالات کو ذہن سازی اور ذمہ دارانہ رویّے میں تبدیل کرتی ہے۔

جو لوگ اپنی تزکیۂ نفس پر کام کرتے ہیں، وہ اپنے جذبات پر قابو پانا سیکھتے ہیں، اپنے خیالات کا اپنے اعمال سے پہلے جائزہ لیتے ہیں، اور غصے یا نفرت کے پیچھے بہنے سے بچتے ہیں۔

تزکیۂ نفس کے عملی اقدامات:

1.خالص نیت:

صاف اور واضح نیت سے آغاز کریں اور آپ ہر حال میں پُرسکون رہیں گے۔

2.عمل سے پہلے فکر و غور:

کسی بھی رد عمل سے پہلے سوچیں تاکہ نقصان دہ جذبات سے بچا جا سکے۔

3.غصے پر قابو اور نفرت سے اجتباب:

اشتعال انگیز کے وقت بھی اپنے جذبات پر قابو پانے کی مشق کریں۔

4. حکمت اور صبر:

یہ سیکھیں کہ مسائل عقل سے حل ہوتے ہیں، جلد بازی سے نہیں، اور منفی خیالات کو نقصان دہ اعمال میں تبدیل نہیں ہونے دینا چاہیے۔

5.قرآن و سنت کا شعوری مطالعہ:

دین کی اقدار کو سمجھیں اور ہمیشہ یہ سوال کریں:

یہ اقدار میرے رویّے کو کیسے بہتر بنانی چاہئیں؟

6.چھوٹے با شعور اعمال:

اچھی گفتگو، زبان کی حفاظت، لوگوں کا احترام، محتاجوں کی مدد، اور چھوٹے سے چھوٹے کام میں بھی ذمہ داری کی عادت ڈالیں، کیونکہ یہی مسلسل چھوٹے اعمال نفس كى اصلاح کرتے ہیں۔ اور انسان کی شخصیت بھی کو اندر سے تعمیر کرتے ہیں۔

7. نيک دوست كا انتخاب:

اچھی صحبت انسانی اقدار کو مضبوط کرتی ہے اور انتہاپسندانہ بیانیے کے پیچھے بہکنے سے بچاتی ہے، جبکہ بری صحبت لاشعوری طور پر غصہ اور نفرت کو جنم دے سکتی ہے۔

رمضان تزکیۂ نفس کے لیے عملى  فرصت ہے:
تزکیۂ نفس وہ عمل ہے جس میں انسان اپنے نفس میں موجود گناہوں اور برائیوں کو پاک کرتا ہے، اور یہ اللہ کے قریب ہونے اور دنیا و آخرت میں کامیابی کا راستہ ہے۔ رمضان ایک عملی مدرسہ ہے جو نفس پر قابو پانے اور جذبات کی صفائی کا موقع دیتا ہے، صرف کھانے پینے سے پرہیز نہیں۔
روزے اور شعوری عبادات کے ذریعے انسان اپنے غصے اور زبان پر قابو پانا سیکھتا ہے، اور عارضی پرہیز کو دائم  رویے میں بدل دیتا ہے جو انصاف اور رحمت پر مبنی ہوتا ہے۔
رمضان کو شعور اور اندرونی اصلاح کے ارادے کے ساتھ قبول کرنا انتہا پسندانہ بیانیے کے خلاف مزاحمت کو مضبوط کرتا ہے، کیونکہ سیدھا دل فکر کو پرسکون کرتا اور رویے کو درست کرتا ہے۔ نفس کی تقویٰ پورے معاشرے کو مضبوط کرتی ہے۔

تزکیۂ نفس فرد اور معاشرے کے لیے انتہا پسندی کے خلاف ڈھال ہے۔ جو شخص اپنی خود آگاہی کو فروغ دیتا ہے، اپنے غصے پر قابو پاتا ہے، اور اپنے اعمال اور رفاقت کو سمجھداری سے چنتا ہے، وہ اشتعال انگیزی اور نفرت کا مقابلہ کرنے کے قابل ہو جاتا ہے، اور رمضان کو نفس کی تقویٰ، انصاف اور سماجی امن کی شروعات کے نقطے کے طور پر استعمال کرتا ہے۔

Print
Tags:

Please login or register to post comments.

 

درست سوچ: انتہاپسندی کے مقابلے میں ذہنی دفاع کی مضبوط دیوار
منگل, 7 جولائی, 2026
       دنیا بھر میں انتہاپسندانہ نظریات، تعصب اور نفرت پر مبنی بیانیوں کے بڑھتے ہوئے پھیلاؤ نے انسانی فکر اور شعور کی درست تعمیر کی ضرورت کو پہلے سے کہیں زیادہ نمایاں کر دیا ہے۔ انتہاپسندی کا مقابلہ صرف سکیورٹی اقدامات یا...
انتہا پسند تنظیمیں سوشل میڈیا کو کیسے استعمال کرتی ہیں؟
بدھ, 24 جون, 2026
    سوشل میڈیا اب محض تفریح یا وقت گزارنے کا ذریعہ نہیں رہا، بلکہ یہ روزمرہ زندگی کا ایک لازمی حصہ بن چکا ہے،  خصوصًا نوجوانوں کے لیے۔  تو اس کے ذریعے ہم دوسروں سے رابطہ کرتے ہیں، ایسے افراد کی تلاش کرتے ہیں جو ہماری دلچسپیوں...
وہمی اور مغالطہ آمیز شعور
جمعرات, 21 مئی, 2026
  جب ادراک کو اندر سے دوبارہ تشکیل دیا جائے آج کے معلوماتی دور میں حقیقی خطرہ صرف جہالت نہیں، بلکہ وہ “مکمل اور بظاہر قائل کرنے والا علم” ہے جو ہمیں اس طرح پیش کیا جاتا ہے کہ ہم شعوری طور پر اس کی تشکیلِ نو کو محسوس بھی...
12345679Last

ازہرشريف: چھيڑخوانى شرعًا حرام ہے، يہ ايك قابلِ مذمت عمل ہے، اور اس كا وجہ جواز پيش كرنا درست نہيں
اتوار, 9 ستمبر, 2018
گزشتہ کئی دنوں سے چھيڑ خوانى كے واقعات سے متعلق سوشل ميڈيا اور ديگر ذرائع ابلاغ ميں بہت سى باتيں كہى جارہى ہيں مثلًا يه كہ بسا اوقات چھيڑخوانى كرنے والا اُس شخص كو مار بيٹھتا ہے جواسے روكنے، منع كرنے يا اس عورت كى حفاظت كرنے كى كوشش كرتا ہے جو...
فضیلت مآب امام اکبر کا انڈونیشیا کا دورہ
بدھ, 2 مئی, 2018
ازہر شريف كا اعلى درجہ كا ايک وفد فضيلت مآب امامِ اكبر شيخ ازہر كى سربراہى  ميں انڈونيشيا كے دار الحكومت جاكرتا كى ‏طرف متوجہ ہوا. مصر کے وفد میں انڈونیشیا میں مصر کے سفیر جناب عمرو معوض صاحب اور  جامعہ ازہر شريف كے سربراه...
شیخ الازہر کا پرتگال اور موریتانیہ کی طرف دورہ
بدھ, 14 مارچ, 2018
فضیلت مآب امامِ اکبر شیخ الازہر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب ۱۴ مارچ کو پرتگال اور موریتانیہ کی طرف روانہ ہوئے، جہاں وہ دیگر سرگرمیوں میں شرکت کریں گے، اس کے ساتھ ساتھ ملک کے صدر، وزیراعظم، وزیر خارجہ اور صدرِ پارلیمنٹ سے ملاقات کریں گے۔ ملک کے...
12345678910Last

روزه اور قرآن
  رمضان  كے رروزے ركھنا، اسلام كے پانچ  بنيادى   اركان ميں سے ايك ركن ہے،  يہ  ہر مسلمان بالغ ،عاقل ، صحت...
اتوار, 24 اپریل, 2022
حجاب اسلام كا بنيادى حصہ
جمعه, 25 مارچ, 2022
اولاد کی صحیح تعلیم
اتوار, 6 فروری, 2022
اسلام ميں حقوقٍ نسواں
اتوار, 6 فروری, 2022
12345679Last

دہشت گردى كے خاتمے ميں ذرائع ابلاغ كا كردار‏
                   دہشت گردى اس زيادتى  كا  نام  ہے جو  افراد يا ...
جمعه, 22 فروری, 2019
اسلام ميں مساوات
جمعرات, 21 فروری, 2019
دہشت گردى ايك الميہ
پير, 11 فروری, 2019
12345679Last